عبد الستار ایدھی کو بعد از مرگ نوبل انعام دیا جانا چاہئیے۔ سابق صدر پرویز مشرف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جولائی 2016 12:10

عبد الستار ایدھی کو بعد از مرگ نوبل انعام دیا جانا چاہئیے۔ سابق صدر ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جولائی 2016ء) :سابق صدر پرویز مشرف نے بھی فخر پاکستان عبد الستار ایدھی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے عبد الستار ایدھی کی وفات پر ویڈیو پیغام کے ذریعے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سابق صدر پرویز مشرف نے مطالبہ کیا کہ عبد الستار ایدھی کو بعد از مرگ ان کو نوبل انعام دیا جانا چاہئیے ، انہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی کو اب تک نوبل انعام مل جانا چاہئیے تھا کیونکہ عبد الستار ایدھی بھی مدرٹریسا ہی کی طرح نوبل انعام کے حقدار ہیں۔