دھرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔وزیراعظم

اپوزیشن کو چاہیے کہ ملک کی خدمت کرے،اللہ کے کرم و فضل سے ٹھیک ہوں،پہلے کی فعال ہوں اور قوم کی توقعات پر پورا اتروں گا،ایدھی کیلئے اعزاز کا اعلان مشاورت سے کروں گا۔نواز شریف کی ایئرپورٹ پر گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 جولائی 2016 19:33

دھرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔وزیراعظم

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09جولائی 2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنا مسئلے کا حل نہیں ہے،اپوزیشن کو چاہیے کہ ملک کی خدمت کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج لندن سے وطن واپسی پر سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم و فضل سے ٹھیک ہوں۔ پہلے کی فعال ہوں اور قوم کی توقعات پر پورا اتروں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ دھرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔اپوزیشن کو چاہیے کہ ملک کی خدمت کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنا آتا ہے۔