ایدھی صاحب کے جنازے پر بھی سیاسی مخالفین اپنے اختلافات نہ بھلا سکے، ایم کیو ایم کے روف صدیقی کا پی ایس پی کے ڈاکٹر صغیر سے ہاتھ ملانے سے انکار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جولائی 2016 19:52

ایدھی صاحب کے جنازے پر بھی سیاسی مخالفین اپنے اختلافات نہ بھلا سکے، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جولائی 2016ء) ایدھی صاحب کے جنازے پر بھی سیاسی مخالفین اپنے اختلافات نہ بھلا سکے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال نے ایک جانب قوم کو تو متحد کر دیا تاہم دوسری جانب سیاسی مخالفین پھر بھی اپنے اختلافات بھلا نہ پائے۔

(جاری ہے)

عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ پر بھی کچھ افسوسناک مناظر دیکھنے میں آئے جب کچھ سیاسی مخالفین اپنے اختلافات بھلانے کو تیار نہ ہوئے۔

جنازے میں شرکت کرنے والے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر نے جب ایم کیو ایم کے روف صدیقی سے ہاتھ ملانا چاہا تو انہوں نے اس سے صاف انکار کر دیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر روف صدیقی کے رویے پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کم از کم ایدھی صاحب کے جنازے پر تو لوگوں کو اپنے سیاسی اختلافات بھلا دینے چاہیے تھے۔