ایدھی صاحب کی عطیہ کی گئی آنکھیں نابینا افراد کو دے دی گئیں: ترجمان ایس آئی یوٹی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جولائی 2016 20:22

ایدھی صاحب کی عطیہ کی گئی آنکھیں نابینا افراد کو دے دی گئیں: ترجمان ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جولائی 2016ء) ایدھی صاحب کی عطیہ کی گئی آنکھیں نابینا افراد کو دے دی گئی ہیں. تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وصیت کے مطابق گزشتہ روز ان کی وفات کے بعد ان کی آنکھیں عطیہ کرنے کے غرض سے محفوظ کر لی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے ایس آئی یوٹی ہسپتال کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایدھی صاحب کی عطیہ کی گئی آنکھیں نابینا افراد کو دے دی گئی ہیں. ایدھی صاحب کی عطیہ کی گئی آنکھوں کے باعث 2 نابینہ افراد اب دیکھ سکیں گے۔ دونوں مریضوں کی ایک ایک آنکھ خراب تھی جسے اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آنکھوں کی ٹرانسپلانٹیشن ایس آئی یوٹی کے ڈاکٹروں نے خود کی۔

متعلقہ عنوان :