وزیراعظم دل کے آپریشن کے بعد 48دن لندن قیام کرکے وطن واپس پہنچ گئے
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزراء ودیگر شخصیات نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا وزیر اعظم کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے قبل سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے وزیر اعظم کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے ونڈ روڈ جاتی عمرہ پہنچا یا گیا
ہفتہ 9 جولائی 2016 21:43
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) وزیراعظم نواز شریف دل کے کامیاب آپریشن کے بعد برطانیہ سے 48روز بعد وطن واپس پہنچ گئے ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزراء ودیگر شخصیات نے علامہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر استقبال کیا ،وزیر اعظم کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے قبل سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ۔ اُنہیں برطانیہ سے واپسی کے بعد خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے ونڈ روڈ جاتی عمرہ پہنچا دیا گیا۔
اس حوالے سے لاہور ائرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ائرپورٹ کی سکیورٹی کا انتظام لاہور ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے علاوہ وزیراعظم کی خصوصی سکیورٹی اہلکاروں نے انجام دیا۔ 1800 پولیس اہلکار ائرپورٹ اور اطراف میں تعینات تھے ان کی آمد سے قبل سی سی پی او لاہور امین وینس نے سکیورٹی کا جائزہ لیا اور وزیراعظم رائے ونڈ پہنچے تو سینکڑوں کارکن ان کے گھر کے باہر موجود تھے جو وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے، اس موقع پر انہیں خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے ونڈ روڈ جاتی عمرہ پہنچا دیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.