عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران سبزیوں اور دیگر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ‘سبزدھنیا 400روپے کلو تک جاپہنچا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 10 جولائی 2016 10:46

عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران سبزیوں اور دیگر اشیاءضروریہ کی قیمتوں ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جولائی۔2016ء)عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران سبزیوں اور دیگر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافے سے شہری چیخ اٹھے -لاہور میں عید کی چھٹیوں کے دوران سبزدھنیا ریکارڈقیمت400روپے کلو ‘ٹماٹر200روپے کلو اور پیاز150روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا-رمضان میں 100سے150روپے کلو کے درمیان فروخت ہونے والا اعلی کوالٹی کا آم عید کی چھٹیوں کے دوران 300سے350کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوا-مارکیٹوں میں برائلر‘بیف اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا-