امریکی ڈالرکے مقابلے میں سعودی ریال کی قدرمیں 30سال کے دوران کوئی کمی بیشی نہیں ہوسکی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 10 جولائی 2016 11:55

امریکی ڈالرکے مقابلے میں سعودی ریال کی قدرمیں 30سال کے دوران کوئی کمی ..

ریاض(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جولائی۔2016ء) امریکی ڈالرکے مقابلے میں سعودی ریال کی قدرمیں 30سال کے دوران کوئی کمی بیشی نہیں ہوسکی اور امریکی ڈالر 3.73سعودی ریال کی قدرپر تین دہائیوں سے مستحکم ہے-دوسری جانب مئی 2015 سے مئی 2016 تک ایک برس کے دنیا کی 9 مرکزی کرنسیوں کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں 4 % سے 13 % تک اضافہ ہواسعودی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اس دوران دو کرنسیوں کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں 1.5 % سے 10 % تک کمی واقع ہوئی۔

سعودی ریال کی قدر مذکورہ مدت کے دوران برازیلی کرنسی کے مقابل 13.4% ، ترکی کی کرنسی کے مقابل 11.3% ، چینی کرنسی کے مقابل 7.6% اور جنوبی کوریا کی کرنسی کے مقابل 7.5% بڑھی۔اس کے علاوہ سعودی ریال کی قدر تھائی لینڈ کے بات کے مقابل 6% ، آسٹریلوی ڈالر کے مقابل 5.8% ، بھاتی روپے کے مقابل 5.4% ، سوئس فرینک کے مقابل 5.1% اور برطانوی پاو¿نڈ اسٹرلنگ کے مقابل 4.3% بہتر ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سعودی ریال کی قدر میں جاپانی ین اور یورو کے مقابل بالترتیب 10.2% اور 1.6% فی صد کی کمی واقع ہوئی۔2015 کے دوران تیل کی قیمتوں میں شدید کمی ہونے کے باوجود سعودی ریال کی قدر میں دنیا کی مرکزی کرنسیوں کے مقابل 0.38 % سے 4 % کا اضافہ ہوا۔سعودی عرب کی مالیاتی ایجنسی (ساما) کے مطابق حالیہ کچھ عرصے کے دوران فیوچر مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل سعودی ریال میں اتار چڑٰھاو¿ دیکھنے میں آیا۔ یہ مارکیٹ میں سعودی عرب کی معیشت کی عام صورت حال کے حوالے سے بعض بے بنیاد تصورات کا نتیجہ ہے۔ساما کا کہنا ہے کہ مملکت کے بنیادی مالیاتی اور اقتصادی اشاریے مستحکم ہیں۔

متعلقہ عنوان :