فرانس اور پرتگال کے درمیان یورو 2016 کا فائنل‘پیرس میں سخت ترین حفاظتی انتظامات
میاں محمد ندیم اتوار 10 جولائی 2016 15:32
پیرس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جولائی۔2016ء) فرانس اور پرتگال کے درمیان فٹبال کے یورو 2016 کے فائنل کے لیے پیرس اور اس کے گرد و نواح میں اہم مقامات پر پانچ ہزار سے زیادہ فرانسیسی پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فرانس سٹیڈیم کی نگرانی کے علاوہ ایفل ٹاور اور شانزا لیزے جیسے معروف مقامات کی نگرانی کے لیے بھی پولیس تعینات کی جارہی ہے۔
تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اگر فرانس جیت گیا تو فتح پریڈ نہیں نکالی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ نومبر میں پیرس میں ہونے والے حملے کے بعد سے بڑی تعداد میں فوجی پیرس کی نگرانی کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس حملے میں جہادی بندوق برداروں نے فرانس سٹیڈیم سمیت کئی مقامات کو نشانہ بنایا تھا اور 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔(جاری ہے)
فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 1900 پولیس اہلکار فین زون کی نگرانی کریں گے جبکہ 3400 پولیس والے شانزا لیزے پر ہوں گے جن میں سے کچھ پولیس اہلکاروں کو مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیل شروع ہونے سے قبل سٹیڈیم کی جانب روانہ کر دیا جائےگا۔
پیرس میں میئر کے چیف آف سٹاف میتھیاس ویشیرا نے کہا ہمارے پاس 50 شائقین کے مقابلے پر ایک سپاہی کا تناسب ہے اور یہ انتہائی معیاری ہے۔اس سے قبل جب فرانس نے 1998 میں فٹبال کے ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی تھی تو شانزا لیزے پر دس لاکھ سے زیادہ افراد نے جشن منایا تھا لیکن اس بار حکام کے مطابق فرانس کی فتح کی صورت میں وہاں جشن نہیں ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.