فیڈرل بورڈآف ریونیوکا ٹیکس چور اور خفیہ اثاثے رکھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 10 جولائی 2016 15:44

فیڈرل بورڈآف ریونیوکا ٹیکس چور اور خفیہ اثاثے رکھنے والوں کے گرد گھیرا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جولائی۔2016ء) ایف بی آر نے بھاری آمدنی رکھنے والے90 انفرادی ٹیکس دہندگان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے رسک بیسڈ آڈٹ پالیسی کے تحت بھاری آمدنی رکھنے والے 90 امیر ترین انفرادی ٹیکس دہندگان کا انکم ٹیکس آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نوٹس جاری کرنا شروع کردیے گئے اور دو تہائی سے زیادہ ان انفرادی ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس آڈٹ کے نوٹس جاری کرکے ان کیخلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیا۔

ان بڑے انفرادی ٹیکس دہندگان کے گزشتہ پانچ سال کے ریکارڈکی چھان بین کی جائے گی اور ان کے ذمے ٹیکس واجبات جرمانے کیساتھ وصول کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ایف بی آر نے اپنے کرپٹ افسران اورکرپٹ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کا سراغ لگانے اور انکے خلاف سخت کارروائی شروع کرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصدکیلئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔اسی طرح ملک بھر میں بڑے تاجروں کی اصل آمدن اور اثاثہ جات کے بارے میں تفصیلات جمع کرنے کے لیے فیڈرل بورڈآف ریونیوایک اشتہاری مہم جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے ذریعے عوام سے تعاون کی اپیل کی جائے گی کہ وہ ایف بی آر کو امیر لوگوں کے خفیہ اثاثہ جات اور اصل آمدن کے بارے میں اطلاعات اور ثبوت مہیا کریں -

متعلقہ عنوان :