Live Updates

عمران خان اور جنرل (ر) حمید گل نے ملکر بینظیر بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کی پیشکش کی تھی ، میں نے ٹھکرا دی، معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے نجی ٹی وی کو دیئے گئے پرانے انٹرویو کے کلپس کی سوشل میڈیا پر دھوم

اتوار 10 جولائی 2016 21:55

عمران خان اور جنرل (ر) حمید گل نے ملکر بینظیر بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10جولائی۔2016ء) سوشل میڈیا پر معروف سماجی شخصیت اور خادم اعظم عبدالستار ایدھی کے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے کلپس کی دھوم مچی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان اور جنرل (ر) حمید گل بینظیر بھٹو کے دوسرے دورحکومت میں ان کے پاس آئے تھے اور انہیں ملکر بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی پیشکش کی تھی تاہم وہ انہوں نے ٹھکرا دی تھی کہ ان کا اقتدار اور حکومتیں بنانے گرانے سے کوئی تعلق نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد ان کے مختلف ماضی کے انٹرویوز کو الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیاپر دہرایا جارہا ہے وہاں ان کے ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر کو دیئے گئے انٹرویو کے کلپس کی بھی دھوم مچی ہے جو نہ توان کے سماجی کاموں کے حوالے سے ہے اور نہ ہی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بلکہ اس کا تعلق ایک بڑے سیاسی معاملے سے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کلپ میں عبدالستار ایدھی یہ انکشاف کرتے نظر آرہے ہیں کہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل ان کے پاس آئے اور انہیں پیشکش کی کہ وہ ان سے ہاتھ ملائیں اور مل کر بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹیں تاہم انہوں نے یہ پیشکش مسترد کردی اور دونوں کو جواب دیا کہ ان کو نہ تو اقتدار کا شوق ہے اور نہ ہی کسی کی حکومتیں بنانے یا گرانے سے تعلق ۔ اس کے بعد وہ فوری ٹکٹ کٹوا کر برطانیہ چلے گئے اور وہاں بی بی سی کو انٹرویو دے کر اس سارے معاملے کو بے نقاب کر دیا اور اس کے بعد انہیں نہ تو اس قسم کی کوئی پیشکش ہوئی نہ کسی نے دوبارہ رابطہ کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات