رینجرز نے بھارت سے بھا ری مقدا ر میں مختلف برا نڈز کی انڈین شرا ب پا کستان سمگل کر نے کی کو شش نا کا م بنا دی

اتوار 10 جولائی 2016 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10جولائی۔2016ء) پاکستان رینجرز (پنجاب) نے ایک با ر پھر بھا رت کی طر ف سے بھا ری مقدا ر میں مختلف برا نڈز کی انڈین شرا ب پا کستان سمگل کر نے کی کو شش نا کا م بنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجا ب رینجر ز کے جو ا ن ڈیو ٹی پر الرٹ تھے کہ قصو ر با رڈر کے ایریا میں انڈیا کی طر ف سے کچھ افراد کی مشکو ک حر کا ت دیکھی گئی ۔

پنجا ب رینجر ز کے جو ا نو ں نے ان کو للکا را جس پر ان افر اد نے اپنا سا ما ن وہیں پھینک دیا اور وا پس انڈیا کی طر ف بھا گنے لگے ۔

(جاری ہے)

پنجا ب رینجر ز کے بہا در اور الر ٹ جوا نو ں نے ان مشکو ک افرا د کا پیچھا کیا جبکہ سمگلران نے رینجرز جوانوں پر فائر کیا۔ جس کے نتیجہ میں رینجرز کے جوان کی فائرنگ کی جوابی کاروائی کی اور سمگلرز اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔جب علاقہ کی تلاشی لی گئی تو 48 بوتل انڈ ین شرا ب برا ٓمد ہو ئیں ۔کیس کو متعلقہ تھا نے میں اندرا ج کر کے تفتیش شرو ع کر دی گئی ۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب)میجر جنرل عمر فاروق برکی نے پنجاب رینجرز کے جوانوں کی دلیرانہ کاروائی اور فرض شناسی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :