امجد صابری کا قتل انسانی نہیں بلکہ حیوانی فعل ہے ‘کوئی انسان ایک بے ضرر انسان کو اور وہ بھی جو قومی ثقافت اور تشخص کو اُجا گر کر رہا ہوکا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے مرحوم کا بڑا نام تھا میں اور میرے صوبے کے عوام اس بہیمانہ قتل کی مذمت کر تے ہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی مرحوم امجد صابری کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت

اتوار 10 جولائی 2016 23:38

پشاور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10جولائی۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے امجد صابری کے قتل کو بڑ اسانحہ قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ یہ انسانی نہیں بلکہ حیوانی فعل ہے کوئی انسان ایک بے ضرر انسان کو اور وہ بھی جو قومی ثقافت اور تشخص کو اُجا گر کر رہا ہوکا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے مرحوم کا بڑا نام تھا میں اور میرے صوبے کے عوام اس بہیمانہ قتل کی مذمت کر تے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم امجد صابری کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی ۔وزیراعلیٰ اپنے دورہ کراچی کے دوران صوبائی وفد کے ہمراہ امجد صابری کی رہائش گاہ گئے اور اُن کے خاندان کے ساتھ مرحوم امجد صابری کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی وہ کچھ دیر غمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اور دُعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہاکہ مرحوم کے قتل سے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچا ہم امجد صابری کے قتل کی پر زور مذمت کر تے ہیں اور اسے پوری انسانیت کا قتل سمجھتے ہیں ۔اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی اور ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی سمیت مقامی اسمبلی ممبرز اور مقامی قائدین بھی موجود تھے۔