پرتگال نے فرانس کو شکست دے کر یور کپ 2016 کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 11 جولائی 2016 13:47

پیرس ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) پرتگال نے میزبان ٹیم فرانس کو 1-0 سے شکست دے کر یورو کپ 2016 کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈر نے اضافی وقت میں گول کرکے اپنی ٹیم کو چیمپئن بنوا دیا، پرتگال نے پہلی بار یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرس کے سٹیڈ ڈی فرانس کے میدان میں کھیلے گئے اس فائنل میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا، مقررہ 90 منٹ تک دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر دونوں جانب سے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپرز نے عمدہ کھیل پیش کرکے گول نہ ہونے دیا۔

پرتگال کے کپتان اور سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو انجری کے باعث 24 ویں منٹ میں میدان سے باہر چلے گئے۔ اضافی وقت کے 19 ویں منٹ میں پرتگال کے سٹرائیکر ایڈر نے 25 میٹر فاصلے سے ایک شاندار کک لگا کر گیند فرانس کے گول بائیں کونے میں مار دی، یوں پرتگال نہ صرف پہلی بار یورپی چیمپئن بنا بلکہ فٹ بال کا کوئی بڑا ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :