میگا کرپشن کیس:مشتاق رئیسانی 15روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا

میرے موکل کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وکیل کامران مرتضی کا موقف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 14:48

میگا کرپشن کیس:مشتاق رئیسانی 15روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا

کوئٹہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :میگاکرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق اکاؤنٹنٹ ندیم اقبال کو مزید 15پندرہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔میگا کرپشن کیس میں گرفتارسابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اورخالق آباد کے سابق اکاونٹنٹ ندیم اقبال کوپیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمشتاق رئیسانی کے وکیل کامران مرتضی نے عدالت میں کہا کہ میرے موکل کو بغیر کسی پیشرفت کے ریمانڈ پر ریمانڈ دیا جارہا ہے۔

میرے موکل کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ قانون کے دائرے میں رہ کر تفتیش کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر وکیل نیب راشد زیب نے کہا کہ مشتاق رئیسانی سے مزید تفتیش کی ضرورت اس لئے ہے کہ انھوں نے مزید کچھ لوگوں کے نام بتائے ہیں جن کے بارے میں ان سے تفتیش کرنی ہے۔عدالت نے مزید سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :