پرویز مشرف جلد وطن واپس آکر باقاعدہ سیاست کا آغا زکریں گے ،پارٹی ملک گیر سطح پر رکنیت سازی مہم اور ورکرزکنونشن کا انعقاد کرے گی ،2018 کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے

آل پاکستان مسلم لیگ مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرامجد عید ملن پارٹی اور رسم تاج پوشی کی تقریب سے خطاب

پیر 11 جولائی 2016 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے پرویز مشرف جلد وطن واپس آکر باقاعدہ سیاست کا آغا زکریں گے،پارٹی ملک گیر سطح پر رکنیت سازی مہم اور ورکرزکنونشن کا انعقاد کرے گی اور 2018 کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ وہ پیر کو مقامی ہوٹل میں اے پی ایم ایل سندھ کی جانب سے عید ملن پارٹی اور رسم تاج پوشی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر اے پی ایم ایل سندھ کے صدرسردار غلام رضاخان،سندھ کے سیکریڑی جنرل پیر میاں زبیراور سند ھ کے سیکریٹری اطلاعا ت محمد علی شیروانی نے ڈاکڑ محمد امجدکی تاج پوشی کی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل کسی جماعت میں ضم نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی کسی سے ہمارا اتحاد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ملک سے فرار نہیں ہوئے ہیں ۔وہ علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں اور جلد ان کی واپسی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں ۔یہ تبدیلی اے پی ایم ایل ہی آئندہ انتخابات میں لائے گی اوراگلی حکومت میں اے پی ایم ایل کا اہم کردا ر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قا ئدپرویز مشرف مجھے جوذمے داری دی تھی ۔آج آپ لوگوں کی مدد سے ہم نے تما م صو بوں،ڈویثرن ، اضلاع ،تحصیل اور یو نین کو نسل تک تنظیم سازی مکمل کر لی ہے اور آنے وا لے دنوں میں دبئی میں ہو نے وا لی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرویز مشرف کو اے پی ایم ایل کی تنظیم سازی مکمل ہو نے کی رپورٹ پیش کریں گے اور اس کے بعد ملک بھر میں پارٹی بھرپور انداز میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :