ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس 19 جولائی کو طلب
خورشید شاہ اورشا ہ محمود قریشی کے اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے الگ الگ رابطے چوہدری شجاعت اور شیخ رشید نے اجلاس میں شرکت کی حامی بھر لی
پیر 11 جولائی 2016 22:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ء) متحدہ اپوزیشن نے حکومت کیخلاف تحریک کو حتمی شکل دینے کیلئے منگل 19جولائی کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔اجلاس میں پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کے علاوہ پارلیمنٹ سے باہر اپوزیشن جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔پیر کے روز اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شا ہ محمود قریشی نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے الگ الگ رابط کئے اور انہیں 19جولائی کو ہونیوالے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔
اپوزیشن لیڈر سید خورشید نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی سے رابطہ کیا اور انہیں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کر لی۔(جاری ہے)
مسلم لیگ ق کی طرف سے دوٹوک الفاظ میں اپوزیشن کو بتادیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس پر شریف برادران کے احتساب کیلئے بننے والے اتحاد کا وہ حصہ ہونگے اورحکومت کو پانامہ لیکس کے معاملے پر بھاگنے نہیں دینگے ۔
ادھر شاہ محمود قریشی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے رابطہ کیا جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ۔ اپوزیشن راہنما ایم کیو ایم ، اے این پی ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سے آج منگل کو رابطہ کریں گے ۔19جولائی کو ایک مقامی ہوٹل میں ہونیوالے اجلاس میں حکومت کیخلاف یک نکاتی ایجنڈہ طے کیا جائے گا تاکہ حکومت کیخلاف بھرپور تحریک شروع کرکے نوازشریف کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جائے ۔ اسلام آباد میں ہونیوالا متحدہ اپوزیشن کا یہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ حکمرانوں کیخلاف بننے والے اس اتحاد میں پہلی بار عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کی شرکت متوقع ہے اور اگرچہ ڈاکٹر طاہرالقادری پارلیمنٹ میں نمائندگی نہیں رکھتے لیکن اجلاس میں انہیں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی کیونکہ طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء حساب چکانے کیلئے بے تاب ہیں اور وہ حکومت کو خبردار کرچکے ہیں وہ سانحہ کی ایف آئی آر سے کسی طور پر دستبردار نہیں ہونگے اورہرصورت انصاف لے کر رہیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
-
چین کا پاکستان میں دو بڑے ڈیم منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان
-
پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے،وفاقی وزیرخزانہ
-
امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
-
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.