قومی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے دھرنا مافیا اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، حاجی پرویز خان

پیر 11 جولائی 2016 22:48

راولپنڈی ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ ( ن ) کے سابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے دھرنا مافیا اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔ پاکستان کے عوام ملک کی ترقی اور معاشی استحکام چاہتے ہیں، وہ کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت مخالف قوتیں ملک دشمنی پر اتر آئی ہیں اور ترقی کا پہیہ جام کرنے کیلئے سازشوں کے نئے جال بنے جارہے ہیں ۔

حاجی پرویز خان نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کے بعد وطن واپسی پر حکومت مخالفین کا پروپیگنڈا دم توڑ گیا ہے اور اب وہ اپنی خفت مٹانے کیلئے نئے حربے تلاش کررہے ہیں ۔حاجی پرویز خان نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا اور اپنے منشور کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہوس اقتدار میں اخلاقی قدریں کھو دینے والے اقتدار کیلئے الیکشن 2018 ء کا انتظار کریں۔ قومی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور سماجی اقتصادی ترقی و سرمایہ کاری کیلئے عالمی سطح پر پاکستان کو ابھرتی معیشت قرار دیناموجودہ حکومت کی گڈ گوریننس کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :