خیراتی ادارہ چلانے دیں ، ورنہ مجھے ٹارگٹ کلنگ میں مار دیا جائے گا۔ فیصل ایدھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 جولائی 2016 12:40

خیراتی ادارہ چلانے دیں ، ورنہ مجھے ٹارگٹ کلنگ میں مار دیا جائے گا۔ فیصل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2016ء) : ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان اور معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب کے بعد بھی اس ادارے کو ایسے ہی چلایا جائے گا لیکن اس میں دشواریاں تو آئیں گی جنہیں ہمیں پار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فیصل ایدھی نے کہا کہ اگر میں اسی طرح ٹاک شوز میں آتا رہا تو شاید ٹارگٹ کلنگ میں مارا جاؤں گا۔ مجھے ان سب سے بہت ڈر لگتا ہے لہٰذا آپ سے گذارش ہے کہ مجھے فلاحی ادارہ چلانے دیں۔ اس ادارے سے معاشرے میں بھلے ہی کوئی تبدیلی نہ آئے لیکن بہتری ضرور آئے گی۔ فیصل ایدھی نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: