محمد وسیم انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل کیلئے رنگ میں اتر یں گے

باون کلو گرام کی فلائی ویٹ کیٹگری کی یہ فائٹ جنوبی کوریا کے شہر سیول میں 17 جولائی کوہوگی

منگل 12 جولائی 2016 13:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی۔2016ء) پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم سترہ جولائی کو ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونیوالے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل کیلئے رنگ میں اتر یں گے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 28سالہ محمد وسیم پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جو ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل کیلئے فائٹ کریں گے۔باون کلو گرام کی فلائی ویٹ کیٹگری کی یہ فائٹ جنوبی کوریا کے شہر سیول میں سترہ جولائی کوہوگی جس میں محمد وسیم کا سامنا فلپائن کے مایہ ناز باکسر جیتھر اولیوا سے ہوگا۔

محمد وسیم کامن ویلتھ گیمز،کمبیٹ گیمز چائنا،کنگز کپ، بنکاک،جنوبی ایشائی گیمزبنگلہ دیش،پریذیڈنٹ کپ انڈونیشیا،بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سمیت متعدد ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکے ہیں،سترہ جولائی کی فائٹ کیلئے انہوں نے دو ماہ امریکا میں خصوصی تربیت حاصل کی اور پھر جاپان میں کچھ عرصہ گزارنے کے بعد اب وہ اس فائٹ کیلئے بھرپور تیار ہیں۔

(جاری ہے)

محمد وسیم سال 2015میں اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ میں اپنے مدمقابل باکسرکو ناک آؤٹ کرنیکااعزاز حاصل کرچکے ہیں اوراگر اپنی محنت اور قوم کی دعاؤں سے اگر وہ سترہ جولائی کو اپنے مدمقابل کو شکست دیدیتے ہیں تو وہ تاریخ رقم کرتے ہوئے عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آجائینگے

متعلقہ عنوان :