ابھی شادی نہیں کی۔عمران خان کی تردید
شادی کروں گا تو باقاعدہ اعلان کروں گا، شادی کی خوشی قوم کے ساتھ ملکر دھوم دھام سے مناؤں گا،مجھے اس خاتون کا نام تو بتایا جائے جس سے میری شادی ہوئی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جولائی 2016 15:13
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے، مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ میں نے ابھی شادی نہیں کی۔جب شادی کروں گا تو باقاعدہ اعلان کروں گا۔انہوں نے کہا کہ شادی کی خوشی قوم کے ساتھ ملکر دھوم دھام سے مناؤں گا۔
(جاری ہے)
دوسری جانب قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب عمران خان سے شادی کا پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس خاتون کا نام تو بتایا جائے جس سے میری شادی ہوئی ہے۔
قریبی ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ہوئی ہے۔تاہم عمران خان نے اپنی تیسری شادی کی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔Rumours abt my marriage absolutely baseless. I have not gotten married. When I do I will announce & celebrate publicly.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 12, 2016
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.