کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔سید علی گیلانی

کشمیر پر کشمیریوں کا حق ہے،ان کا فیصلہ سب کو قبول ہونا چاہیے،بھارت کشمیری نوجوانوں کے ردعمل کو ریاستی طاقت سے کچلنا چاہتا ہے،بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں ماننے والا،امریکہ اور اس کے آلہ کاروں سے پہلے کوئی امید تھی نہ اب ہے،پاکستان کے سفارتخانے کشمیر کی آواز بلند کریں۔حریت رہنماء کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جولائی 2016 16:38

کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔سید علی ..

سری نگر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2016ء) :مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک اور شرمناک ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر پر کشمیریوں کا حق ہے،ان کا فیصلہ سب کو قبول ہونا چاہیے۔سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی ہمیں خودداریت کے حصول سے باز نہیں رکھ سکتی۔

(جاری ہے)

بھارت کشمیری نوجوانوں کے ردعمل کو ریاستی طاقت سے کچلنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی مودی سرکار سے توقعات اپنی جگہ ہیں لیکن بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے ماننے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ اور اس کے آلہ کاروں سے ہمیں پہلے کوئی امید تھی نہ اب ہے۔سید علی گیلانی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے سفارتخانے کشمیر کی آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ قبضہ ختم کروائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔