Live Updates

نئی شادی عمران خان اور خاتون دونوں کی ہیٹ ٹرک ہو گی

نئی دلہن اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سوشل سرکل میں کافی اثر رکھتی ہیں،تعلق اودھیانہ فیملی سے اور پاکپتن کی رہائشی ہیں،ذرائع عمران خان کی میری بہن سے شادی ہوچکی ،بھائی کی تصدیق، عمران خان کی شادی کارکنوں کیلئے بڑی عید کا بڑا تحفہ ہوسکتی ہے،ذرائع

منگل 12 جولائی 2016 21:35

نئی شادی عمران خان اور خاتون دونوں کی ہیٹ ٹرک ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شادی کے حوالے سے ہیٹ ٹرک چانس پر کھڑے ہیں‘ ان کی تیسری شادی کے حوالے سے میڈیا میں ڈھول پیٹے جارہے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی اپنی روحانی پیر بشریٰ کے کہنے پر کررہے ہیں اور ان کی ہونے والی دلہن کا نام الف سے شروع ہوتا ہے اور عمران خان کی ہونے والی اہلیہ بھی عمران خان سے شادی کرکے ہیٹ ٹرک کرجائیں گی کیونکہ اس سے پہلے ان کی بھی دو شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان جس خاتون سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ وہ تین بچوں کی ماں ہیں۔ نئی دلہن اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سوشل سرکل میں کافی اثر رکھتی ہیں۔ خاتون کا تعلق اودھیانہ فیملی سے بتایا جارہا ہے اور یہ فیملی پاکپتن کی رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا حالیہ دورہ انگلینڈ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جارہا ہے۔ کیونکہ وہ اپنے بچوں کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں ۔

ریحام خان سے شادی رچانے سے پہلے بھی عمران خان نے لندن میں مقیم اپنے دونوں صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کو اعتماد میں لیا تھا ۔ عمران خان کی ہونے والی آئندہ شادی میں توقع ہے کہ عمران خان اور خاتون کے بچے بھی شریک ہوں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ عمران خان نے تیسری شادی کی تردید دو ٹوک الفاظ میں کردی ہے اور کہا کہ وہ تیسری شادی ڈنکے کی چوٹ پر علی الاعلان کریں گے دوسری ان کی ہونے والی اہلیہ کے بھائی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور اس کی بہن کی شادی ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تیسری شادی عید قربان سے پہلے کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں اور عمران خان کی تیسری شادی تحریک انصاف کے کارکنوں کیلئے بڑی عید کا بڑا تحفہ ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کے بعد پاکپتن کی لودھیانہ فیملی کے ہاں مبارکبادی کا تانتا بندھا ہوا ہے اور ہونے والی دلہن کے اہل خانہ بخوشی مبارکبادیں وصول کررہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :