الخدمت ذمہ داران کو ممکنہ بارشوں وسیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کی ہدایت

منگل 12 جولائی 2016 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء) الخدمت کے سندھ وکراچی کے ذمہ داران کو ممکنہ بارشوں وسیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کی ہدایت جاری کر دی گئیں ،الخدمت ڈیزاسڑ مینجمنٹ نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی و اندرون سندھ شدید بارشوں کی پیش گو ئی کی گئی ہے جبکہ اندرون سندھ میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے، لہٰذا کراچی وسندھ میں صورتحال کے پیش نظر تیار رہا جائے اور امدادی کاموں کیلئے الرٹ رہا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ ممکنہ بارشوں و سیلاب سے انسانی جانوں کو بچانے اور مالی نقصانات کو روکنے کیلئے اقدامات کو موثر بنا نا ہو گا ،الخدمت کے ذمہ داران و رضاکار اس سلسلے میں تیاریا ں مکمل کریں ، دریں اثنا سابق ناظم کر اچی نعمت اﷲ خان نے کہا ہے کہ الخدمت نے ماضی میں بھی نہ صرف سندھ، بلکہ ملک بھر میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کیلئے منظم انداز میں ریلیف کے کام کیے، بلکہ ان کی بحالی میں بھی اپنا بھرپور کر دار ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ الخدمت کے ذمہ داران اور رضا کار ممکنہ بارشوں و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لوگوں کی مدد کو تیار رہیں۔