وزیر اعلی کا شیخوپورہ میں نجی ہسپتال سے سرکاری ادویات کی برآمد گی کے حوالے سے میڈیا پر نشرہونے والی خبر کا نوٹس

منگل 12 جولائی 2016 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جولائی ۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ کے علاقے میں نجی ہسپتال سے سرکاری ادویات کی برآمد گی کے حوالے سے میڈیا پر نشرہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ ناقابل برداشت ہے -ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے-