مودی کے دوستوں کی نظروں میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمان کوئی حیثیت نہیں رکھتے ،ان کی سیاست آزاد کشمیر میں دھینگا مشتی کرنے اور گالیاں دینے تک محدود ہے، اسلام آباد میں ایک برائے نام پارٹی کے سربراہ نے خلافِ آئین بینرز لگائے،مگر حکومت میں اتنی جرات نہ ہوئی کہ وہ ان بینروں کو اتارنے کا حکم دیتی،یہ حکومتی رٹ کیلئے کھلا چیلنج ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ کی میڈیا سے بات چیت

منگل 12 جولائی 2016 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ مودی کے دوستوں کی نظروں میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمان کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ان کی سیاست آزاد کشمیر میں دھینگا مشتی کرنے اور گالیاں دینے تک محدود ہے، اسلام آباد میں ایک برائے نام پارٹی کے سربراہ نے خلافِ آئین بینرز لگائے،مگر حکومت میں اتنی جرات نہ ہوئی کہ وہ ان بینروں کو اتارنے کا حکم دیتی،یہ بینرز حکومتی رٹ کیلئے بھی کھلا چیلنج تھے،ان بینروں سے ہمارے قابل فخر جنرل راحیل شریف کی پوزیشن پر بھی سوالیہ نشان کھڑے ہوئے ۔

منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خورشید احمد شاہ نے کہاکہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ جنرل راحیل شریف کو بینروں کے ذریعیکی گئی سیاست بازی کا علم بھی نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ایک برائے نام پارٹی کے سربراہ نے خلافِ آئین بینرز لگائے،مگر حکومت میں اتنی جرات نہ ہوئی کہ وہ ان بینروں کو اتارنے کا حکم دیتی،یہ بینرز حکومتی رٹ کیلئے بھی کھلا چیلنج تھے،ان بینروں سے ہمارے قابل فخر جنرل راحیل شریف کی پوزیشن پر بھی سوالیہ نشان کھڑے ہوئے ۔

پنجاب ہاوس میں استییں چڑھا کر باتیں کرنے والے وزرا کی جرات کہاں غائب ہوگئی تھی۔انہوں نے کہاکہ مودی کے دوستوں کی نظروں میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمان کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ان کی سیاست آزاد کشمیر میں دھینگا مشتی کرنے اور گالیاں دینے تک محدود ہے۔