Live Updates

میں عمران خان کو جانتی ہی نہیں۔ عمران خان کی تیسری مبینہ اہلیہ افشاں مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جولائی 2016 11:59

میں عمران خان کو جانتی ہی نہیں۔ عمران خان کی تیسری مبینہ اہلیہ افشاں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جولائی 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی تیسری اہلیہ کہلائی جانے والی خاتون افشاں مسعود نے بات کرتے ہوئے اس بات کی سختی سے تردید کی۔ افشاں مسعود کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو جانتی تک نہیں نہ ان سے میرا ایسا کوئی تعلق ہے۔

(جاری ہے)

افشاں کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ہی سے میڈیا پر میری تصاویر گردش کرتی کر رہی ہیں جس سے میں اور میرے بچے سخت ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

افشاں نے مزید کہا کہ میں لندن سے واپس آ کر میڈیا کے خلاف کارروائی کروں گی کیونکہ میڈیا نے بغیر پوچھے میری تصاویر چینلز پر چلوائی ہیں۔ خیال رہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبر منظر عام پر آتے ہی میڈیا میں افشاں مسعود نامی ایک خاتون کی تصاویر گردش کرنے لگ گئیں جنہیں مبینہ طور پر خان کی تیسری دلہن کہا جا رہا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :