راحیل شریف کے بینرز لگانےوالوں کو گرفتار کیا جائے۔ عدم گرفتاری سے لگتا ہے حکومت خود یہ سب کروا رہی ہے، حکومت گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ درج کرے ۔ا پوزیشن لیڈر سینیٹ اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جولائی 2016 12:22

راحیل شریف کے بینرز لگانےوالوں کو گرفتار کیا جائے۔ عدم گرفتاری سے لگتا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جولائی 2016ء) :اپوزیشن لیڈر سینیٹ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وفاقی ادارلکومت اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز لگانے والوںکے خلاف تاحال کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ اعتزاز احسن نے کہا کہ بینرز پر نمبرز بھی دئے گئے ہیں۔، اس کے باوجود ابھی تک وفاقی وزیر داخہ چوہدری نثار علی خان نے کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟ انہوں نے کہا کہ بینرز لگانے والے’موو آن پاکستان پارٹی ‘ کے افراد کی عدم گرفتاری سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومت خود اس میں ملوث ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سے پانامہ لیکس پر بات کریں تو کہتی ہے جمہوریت کو خطرہ ہے ۔ اگر نواز شریف کی کرپشن پر بات کی جائے تو بھی جمہوریت کو خطرہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ایسا کہہ کر حکومت دراصل اپوزیشن پر دباﺅ ڈالنا چاہتی ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ چوہدری نثار نے ابھی تک بینرز لگانے والوں کی گرفتاریوں کا حکم کیوں نہیں دیا؟ کیوں کسی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا؟ چوہدری نثار کو چاہئیے کہ ان افراد کو گرفتار کر کے ان پر آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ خود ہی بتا دیں گے کہ ان سے یہ کام حکومت نے کروایا ہے یا نہیں۔

کیونکہ بینرز سے سول سوسائٹی مارشل لا کے دباﺅ کا شکار ہو جاتی ہے، فوج کے آنے کے خوف سے سول سوسائٹی حکومتی کرپشن پر نہیں بولتی۔اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بینرز لگوانے کا الزام اپوزیشن کی جانب سے نہیں بلکہ اعتزاز احسن خودلگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن ایک ہی سانس میں نواز شریف سے کرپشن کا حساب مانگتے ہیں، جبکہ آصف زرداری کی کرپشن کا دفاع کرتے ہیں۔ راحیل شریف کے بینرز لگانے والوں سے متعلق صوبائی وزیر نے کہا کہ بینرز لگانے والے کو ذاتی طور پرجانتا ہوں۔ بینرز لگانے والا چاہتا تھا کہ اسے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جائے۔