Live Updates

شادی کی جھوٹی خبریں:عمران خان نے کاروائی کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا

خط میں‌ شادی کی جھوٹی خبریں چلانے والے ٹی وی چینلز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے،شادی کی جھوٹی افواہوں نے عمران خان کی ساکھ کو متاثر کیا۔خط کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 جولائی 2016 16:10

شادی کی جھوٹی خبریں:عمران خان نے کاروائی کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے کے خلاف پیمرا کو خط لکھ دیا ہے،خط میں‌ شادی کی جھوٹی خبریں چلانے والے ٹی وی چینلز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ خط میں عمران خان کی تیسری شادی ست متعلق جھوٹی خبریں چلانے والے ٹی وی چینلز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جبکہ خط میں‌ کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر پیمرا بھی خاموش رہا۔شادی کی جھوٹی افواہوں کے باعث عمران خان کی ساکھ کو متاثر کیا گیا ہے۔پیمرا کو خط میڈیا سیل کے انچارج افتخار درانی کی جانب سے لکھا گیا ہے۔پیمرا کو لکھا جانیوالے خط 2صفحات پر مشتمل ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :