”اردوپوائنٹ“کی برطانیہ میں خاتون وزیراعظم کے حوالے سے پشین گوئی درست ثابت ہوگئی

چند ہفتوں کے دوران ایک مہم شروع ہوگی جس میں امریکا میں ہونیوالے حالیہ نسلی فسادات کا ذمہ دار ڈونلڈٹرمپ کو ٹہرایا جائے گا-جس سے ہیلری کلنٹن کے لیے مدمقابل کی سیاسی حیثیت نہ ہونے کے برابررہ جائے گی:ممتازروحانی شخصیت کی نئی پشین گوئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 جولائی 2016 19:02

”اردوپوائنٹ“کی برطانیہ میں خاتون وزیراعظم کے حوالے سے پشین گوئی درست ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13جولائی۔2016ء) برطانیہ میں خاتون وزیراعظم کے بارے میں ”اردوپوائنٹ“کی پشین گوئی درست ثابت ہوگئی ہے-اردوپوائنٹ نے30جون کو ممتازروحانی شخصیت ایس اے مرزا کے حوالے سے پشین گوئی کی تھی کہ دنیا کی دوبڑی طاقتوں برطانیہ اور امریکا کی قیادت خواتین کے ہاتھوں میں آنے والی ہے-ان کی پشین گوئی برطانیہ کے حوالے سے درست ثابت ہوگئی ہے اورکیمرون کابینہ کی وزیرداخلہ ٹریسا مے آج برطانیہ کی وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی-پشین گوئی میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کی یہ دونوں بڑی طاقتیں اقتصادی میدان میں تنزلی کا شکار رہیں گی جس کی وجہ سے دنیا پر ایک بڑی جنگ کے سائے لہرا رہے ہیں- انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک میں رواں سال میں ہونیوالے انتخابات میں خواتین امیدوار کامیاب ہونگی -دنیا کی واحد سپرپاور امریکا کی صدارت ہیلری کلنٹن کے پاس آئے گی جبکہ برطانیہ میں بھی خاتون امیدوار کے منتخب ہونے کا قوی امکان ہے اور 60سالہ ٹریسا مے آج برطانیہ کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھارہی ہیں-پاکستان کے حوالے سے انہوں نے بتایا تھا کہ یہ سال نوازشریف حکومت کے لیے انتہائی سخت ثابت ہوسکتا ہے -اگر دانشمندانہ فیصلے نہ کیئے گئے تو ان کی حکومت جاسکتی ہے-عمران خان کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان اپنا چانس گنواچکے ہیں -اب کوئی تیسری قوت ہی خلاءکو پرکرئے گی جس کے خدوخال آئندہ سال کے شروع میں واضح ہونا شروع ہوجائیں گے- ایس اے مرزا نے کہا کہ دنیا پر ایک بڑی تباہی کے سائے منڈلارہے ہیں اور شام میں خانہ جنگی کے بعد دنیا پر ایک بڑی تباہی کا دروازہ کھل چکا ہے-انہوں نے کہا کہ بھارت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور اس کے خواب پورے نہیں ہونگے مگر پاکستان کے اہل اقتدار کو بھی ہوش مندی سے کام لینے کی ضرورت ہے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو خطے میں امن کا قیام کبھی ممکن نہیں ہوسکے گا-ایس اے مرزا نے امریکا کے بارے میں ایک نئی پشین گوئی کی ہے جس کے مطابق اب ایک نئی پشین گوئی بھی ہے کہ چند ہفتوں کے دوران ایک مہم شروع ہوگی جس میں امریکا میں ہونیوالے حالیہ نسلی فسادات کا ذمہ دار ڈونلڈٹرمپ کو ٹہرایا جائے گا اور اس ”خاکے“میں ان کی اپنی جماعت ری پبلکن کے کچھ اہم قائدین بھی حسب توفیق رنگ بھریں گے-اس بات کا بھی امکان ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کے خلاف کسی ریاستی عدالت یا امریکی سپریم کورٹ میں hate speech کے الزام کے تحت حالیہ فسادات سے متاثرہ کسی خاندان کی جانب سے کیس دائرکیا جائے گا-