آئی جی پولیس اسلام آباد کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ،پولیس سمر سکول میں حصہ لینے والے بچوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا

بدھ 13 جولائی 2016 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جولائی ۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقدہواجس میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں جاری پولیس سمر سکول میں حصہ لینے والے بچوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبا د طارق مسعود یٰسین کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے دوران پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں جاری سمر سکول میں حصہ لینے والے بچوں کی سکیورٹی ،ٹریننگ،کھانے پینے کے نظام ،بچوں کی پک اینڈ ڈراپ اور سمر سکول کے لئے کئے گئے دیگر انتظامات کے متعلق ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے آئی جی جنرل نثار احمد خان تنولی،ایس پی عامر خان نیازی،ڈی ایس پی پی ٹی ایس بختیار احمد ﷲ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طاہر محمود،انسپکٹر طاہر محمود خان کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے سمر سکول کے لئے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرکی سربراہی میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ڈی ایس پی پی ٹی ایس پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈائریکٹر ایڈمن سمر سکول،ڈی ایس پی پی ٹی ایس ڈائریکٹر ٹریننگ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے اور سمر سکول میں ہونے والی روزمرہ کی سرگرمیوں کے متعلق آئی جی اسلام آباد کو رپورٹ دیں گے ۔آئی جی اسلام آباد روزمرہ کی ان تمام سرگرمیوں کی براہ راست خود نگرانی کریں گے ۔آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سمر سکول کے لئے ایک باقاعدہ نظام وضع کیا جائے جس میں بچوں کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس سمر سکول کا مقصد پولیس اور عوام کو قریب لانا ہے ۔پولیس سمر سکول کے لئے مزید سکیورٹی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ اور پک اینڈ ڈراپ سروس کے دوران بچوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ۔تمام سکیورٹی کے لئے انسپکٹر عہدے کا سکیورٹی انچارج مقرر کر دیا گیا ۔انہوں نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ٹریننگ بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے ۔

اس سلسلہ میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں تعینات ڈاکٹر ز و میڈیکل سٹاف کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔انہوں نے منتظمین سمر سکول کو ہدایت کی کہ سمر سکول کے بچوں کے والدین کو دن بھر کی ہونے والی سرگرمیوں اور حالات و واقعات کے متعلق وٹس ایپ گروپ کے ذریعے لمحہ با لمحہ آگاہ رکھا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے سمر سکول کے متعلقہ تمام افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کے اس سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کے متعلق کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :