خصوصی افراد کی سرکاری محکموں اور نجی شعبے میں بھرتی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

بدھ 13 جولائی 2016 23:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جولائی ۔2016ء ) ڈی سی او آفس راولپنڈی میں خصوصی افراد کی سرکاری محکموں اور پرایؤٹ سیکٹر میں بھرتی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہو اجسکی صدارت اے ڈی سی (جی) نازیہ پروین سدھن نے کی اور اس موقع ڈی سی سوشل ویلفیئراسلم میتلا نے خصوصی افراد کی بھرتی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی ۔ اجلاس ای ڈی او سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر فوضیہ ، بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر نبیل ستی ، اسسٹنٹ آفیسر ایجوکیشن نجیب اسلم اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی (جی) نازیہ پروین سدھن نے کہاکہ اب تک ضلع راولپنڈی کے سرکاری محکموں سمیت پرائیوٹ سیکٹر میں ایک سو سے زائدخصوصی افراد کو بھر تی کیا جاچکاہے اور اس سلسلے میں مزید بھر تیاں کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی بحالی اور انکی معیاری زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معذورافراد کی ہر ممکنہ مد د کی جارہی ہے تاکہ وہ عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکے اور وہ کسی کے بھی دست نگر نہ ہو ۔ انہوں نے اس موقع پر تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کہ وہ تمام ملازمین کی تنخواہ میں بقایا جات کی ادائیگی فوری یقینی بنائی جائے اور نئے کنٹریکٹ کی سمری جلد ارسال کی جائے تاکہ معذور افراد کو کسی بھی دشواری کا سامنانہ کرنا پڑیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی اہلکار کی کوتائی کسی صورت برداشت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جن محکموں میں ان خصوصی افراد کی بھرتی کی گئی ہے وہ موجود افسران اور اہلکار ان خصوصی افرادکے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ان تما م افراد کی بھرتیاں سو فیصد میرٹ پرکی گئی ہیں اور کسی ایک کو بھی سفارش پر بھرتی نہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ نابینا افراد کی رہائش کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ انھیں دور آنا جانا نہ پڑیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔