فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل ٹیکس دفاتر میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلوں کا امکان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 جولائی 2016 10:55

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل ٹیکس دفاتر میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلوں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14جولائی۔2016ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل ٹیکس دفاتر میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلوں کا امکان ہے ، تین سال سے لاہورمیں تعینات افسروں کو شہربدر جبکہ ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے افسروں کو بھی ہٹایاجائے گا۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے ریجنل ٹیکس دفاترمیں گریڈ17 تا21 کے افسروں کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شہر کے ریجنل ٹیکس دفاتر میں چیف کمشنرز، کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے عہدوں پر تعینات افسران کے تقرروتبادلوں کی بازگشت ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ تین سالوں سے لاہورمیں تعینات ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کو شہرسے باہر تعینات کئے جانے کاامکان ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس اہداف پورے نہ کرنے والے افسران کے بھی تقرروتبادلے کئے جائیں گے۔