Live Updates

تحریک انصاف کا نجی ٹیلی ویژن کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ‘عمران خان کی شادی کی غلط خبر شائع کرنے پر بھاری ہرجانے کا دعوی دائرکیا جائے گا:پی ٹی آئی ذرائع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 جولائی 2016 13:22

تحریک انصاف کا نجی ٹیلی ویژن کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ‘عمران ..

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کے نجی ٹی وی کے خلاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی غلط خبر نشر کرنے پر عدالتی کاروائی کرنے پر غور شروع کر دیا ہے‘ٹیلی ویژن چینل کے خلاف بھاری ہرجانے کا دعوی دائرکیا جائے- ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لندن میں پی ٹی آئی کے سرکردہ افراد کی ایک میٹنگ میں اس سلسلے میں بات کی گئی اور عدالتی کاروائی کے لیے تمام ضروری ثبوتوں کو اکٹھا کرنے کا کہا گیا- تاہم ابھی تک یہ سامنے نہیں آیا ہے کہ عدالتی کاروائی عمران خان کی جانب سے ان کے ذاتی حیثیت میں کی جائے گی یا پی ٹی آئی کی جانب سے کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز تک قانونی ماہرین سے مکمل مشورے کے بعد ہی مکمل اطلاعات سامنے آئیں گی کہ عدالتی کاروائی کس کی جانب سے ہو گی اور صرف ادارے کے خلاف ہو گی یا خبر دینے والے رپورٹر کو بھی عدالتی کاروائی میں بطور فریق ساتھ رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم ان تمام نشریاتی اداروں ‘اخبارات اور ویب سائٹس کو بھی قانونی نوٹس بجھوانے کے بارے میں مشاور ت کررہی ہے جنہوں نے عمران خان کی شادی کے بارے میں خبریں شائع کیں -بعدازاں ایک درخواست کے ذریعے ان اداروں کو بھی عدالتی کاروائی میں فریق بنایا جائے گا -

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات