بلوچستان حکومت کا ایدھی فاﺅنڈیشن کے لیے 50لاکھ روپے امداد کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جولائی 2016 13:57

بلوچستان حکومت کا ایدھی فاﺅنڈیشن کے لیے 50لاکھ روپے امداد کا اعلان

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 جولائی 2016ء) :وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری ایدھی ہوم میٹھا در پہنچے جہاں انہوں نے سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر فیصل ایدھی سے تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب ایک عظیم شخصیت تھے ۔ہمیں ایدھی صاحب کے نقش قدم پر چلنا چاہئیے اور ان کی فاﺅنڈیشن کو مضبوط کرنا چاہئیے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکومت بلوچستان کی جانب سے ایدھی فاﺅنڈیشن کے لیے پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔