آرمی چیف نے12 دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

ان تمام دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں نےسزائےموت سنائی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 جولائی 2016 18:26

آرمی چیف نے12 دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

راوالپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے12 دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے،ان دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں نےسزائےموت سنائی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جن 12 دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کی ہے۔یہ تمام دہشتگرد قتل،مسلح افواج پرحملوں،اسکولوں اورانفرااسٹرکچرکی تباہی میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد قیوم ولد سعید کالعدم تحریک طالبان کاسرگرم رکن تھا۔دہشتگرد قیوم پاک فوج کےافسران اورجوانوں کےقتل میں ملوث تھا۔آرمی چیف نے جن12 دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کی ہے۔ان میں دہشتگرد اسحاق،عزیزالرحمان ،حسین ڈار،ایاز،برکت،طیب ولد امیرزادہ،سعیداکبر،بہرام اورقیوم ولد سعید کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان کے سرگرم رکن تھے۔ جبکہ دہشتگردآصف،شہادت اوریاسین کاتعلق کالعدم لشکرجھنگوی سےتھا۔دہشتگردقیوم پر4جرائم جبکہ دہشتگرد سعیداکبرپر2جرائم کےتحت مقدمہ چلاکرسزائےموت سنائی گئی۔