فرانس کے سفارتخانے میں فرانس کے قومی دن کے موقع پر بڑی استقبالیہ تقریب،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار مہمان خصوصی تھے

جمعرات 14 جولائی 2016 22:58

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جولائی ۔2016ء) پاکستان میں فرانس کے سفارتخانے نے فرانس کے قومی دن کے سلسلے میں جمعرات کو ایک بڑی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ استقبالیہ میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فرانس کی سفیر مارٹن دورانس کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ اس موقع پر وزیر قانون زاہد حامد بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے قومی دن کے موقع پر فرانس کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر فرانس کی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے مثالی تعلقات ہیں اور ان کا اقتصادی تعاون فروغ پا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :