فرانس کے شہر نائس میں ٹرک کی ٹکر، اندھا دھند فائرنگ، 60 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 15 جولائی 2016 03:51

فرانس کے شہر نائس میں ٹرک کی ٹکر، اندھا دھند فائرنگ، 60 افراد ہلاک، 100 ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جولائی۔2016ء) فرانس کے شہر نائس میں فرانس کے قومی دن کی تقریب کے موقع پر ایک ٹرک ہجوم پر چڑھ دوڑا، کچلے جانے اور 2 دہشتگردوں کی اندھادھند فائرنگ سے 60 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں آتشبازی کا مظاہرہ ختم ہوا تھا جبکہ ایک سفید رنگ کا ٹرالر جو کہ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رہا تھا وہاں موجود ہزاروں افراد پر چڑھ دوڑا۔

بعد ازاں ٹرک میں سوار 2 افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس سے مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعہ میں 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں جن میں اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔ نائس کے میئر کے مطابق یہ دہشت گرد حملہ ہے۔ پولیس نے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :