ٹرک نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو کچل کر رکھ دیا۔ لاشوں کا ڈھیر لگا ہوا تھا۔ عینی شاہدین

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 15 جولائی 2016 03:51

ٹرک نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو کچل کر رکھ دیا۔ لاشوں کا ڈھیر لگا ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جولائی۔2016ء) فرانس کے شہر نائس میں ٹرک دہشتگرد حملے کے عینی شاہدین نے خوفناک انکشافات کئے ہیں۔ ایک مسلمان عینی شاہد وسیم بوہلل نے اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سفید ٹرک تیز رفتاری سے عوام پر چڑھ دوڑا۔ اس دوران متعدد افراد کچلے گئے بعد میں ایک شخص ٹرک سے باہر آیا اور اس نے فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

وسیم کے مطابق واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی ۔

ہر طرف لاشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ ایک اور شخص جس کی اہلیہ واقعہ میں ہلاک ہو گئی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ٹرک گھومتا ہوا آ رہا تھا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ کس طرف جائے گا میری بیوی جو ایک میٹر کے فاصلے پر تھی وہ بھی ٹرک تلے کچلی گئی۔ ٹرک نے راستے میں آنے والی ہر چیز انسان، درخت، گاڑیاں سب کچل کر رکھ دیا۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔

متعلقہ عنوان :