وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکیلئے خوشخبری:نیب کی کرپشن کیس میں تحقیقات بند کرنے کی منظوری

اجلاس میں کرپشن کے مزید پانچ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ادویات کیس میں‌ارشد فاروق فہیم و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جولائی 2016 16:17

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکیلئے خوشخبری:نیب کی کرپشن کیس میں تحقیقات ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2016ء) :نیب نے کرپشن کیس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکیخلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی ہے،جبکہ کرپشن کے مزید پانچ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آج یہاں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں نیب حکام نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی ہے۔اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں کیس 2001سے زیرالتوا تھا۔اجلاس میں نیب نے سابق سیکرٹری ایکسائز عبدالکریم نوشیروانی کیخلاف بھی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس طرح اجلاس میں کرپشن کے مزید پانچ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔جس کے تحت ادویات کیس میں‌ارشد فاروق فہیم و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :