سی ایس ایس کے امتحانات کے لیے عمر کی بالائی حد میں دو سال کی توسیع کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جولائی 2016 16:20

سی ایس ایس کے امتحانات کے لیے عمر کی بالائی حد میں دو سال کی توسیع کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جولائی 2016ء): سی ایس ایس کے امتحانات کے لیے عمر کی بالائی حد میں دو سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس کے لیے امتحان دینے والے اُمیدواروں کی بالائی حد میں دو سال کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے تحت اب تیس سال کی عمر کے نوجوان بھی سی ایس ایس کے امتحانات دے سکیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمر کی حد میں توسیع کا مقصد پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو بھی موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ایس ایس امتحانات کے لیے اُمیدوار کی عمر کی حد تیس سال کر دی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سی ایس ایس امتحانات کے لیے 28 سال کی عمر کی حد مقرر تھی۔