فوجی بغاوت ناکام ہو گئی، متعدد باغی کمانڈرز گرفتار، ملک میں کمانڈ اینڈ کنٹرول بحال کر لیا،ترک وزیراعظم کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 16 جولائی 2016 03:41

فوجی بغاوت ناکام ہو گئی، متعدد باغی کمانڈرز گرفتار، ملک میں کمانڈ اینڈ ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جولائی۔2016ء) ترک وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ فوجی بغاوت کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور ملک میں کمانڈ اینڈ کنٹرول بحال کر لیا گیا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف اورکمانڈرز نے صورتحال پر قابو پا لیا ترک وزیراعظم کے مطابق انقرہ کو نو فلائی زون قرار دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فضائی حدود میں پرواز کرنے والےطیاروں کو مار گرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ترک حکومت نے سرکاری ٹی وی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا اور نشریات دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں بغاوت کرنے والے متعدد کمانڈرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ترک انٹیلی جنس کے مطابق ترکی میں بغاوت ناکام ہونے کے بعدصورتحال معمول پرآ گئی۔باغی فوجیوں کو سرکاری عمارتوں سے نکال دیا گیا۔