ترکی میں دوبدو لڑائی شروع،ترک فوج نے باغیوں کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا

ترک پولیس کے ہیڈکوارٹرز پر گولہ باری سے 17 اہلکار جاں بحق، باغی فوجیوں‌کے ہیلی کاپٹرز کی عوام پر فائرنگ، ہتھیار ڈالنے والے فوجیوں کو معافی دینے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 16 جولائی 2016 04:36

ترکی میں دوبدو لڑائی شروع،ترک فوج نے باغیوں کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جولائی۔2016ء) ترکی میں باغی فوجیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان دوبدو لرائی شروع ہو گئی ہے۔ دارالحکومت انقرہ میں ترک پولیس کے ہیڈکواٹرز پر گولہ باری میں17پولیس اہلکار جاں بحق، ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

استنبول میں پل پار کرنے والے عوام پر باغی فوجیوں نے فائرنگ کی ہے۔ دوسری جانب خبر ایجنسی رائٹرز نے دعوی کیا ہے کہ ترک فوج نے باغیوں کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے ہتھیار ڈالنے والے فوجیوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمانڈرفرسٹ آرمی ڈویژن کے مطابق چھوٹا سا باغی گروپ ہے، پریشانی کی بات نہیں۔