ترک وزیراعظم کا ہر سال 15جولائی کو یوم جمہوریہ منانے کا اعلان

گزشتہ رات کا واقعہ ترکی کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے،آج شام گرینڈ اسمبلی کا اجلاس ہوگا،جس مستقبل کا لائحہ عمل بنایا جائے گا،بغاوت کرنے والوں کو قوم نے بہترین جواب دیا ہے،2839سے فوجی باغیوں کو گرفتار کیا گیا۔ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 جولائی 2016 14:43

ترک وزیراعظم کا ہر سال 15جولائی کو یوم جمہوریہ منانے کا اعلان

انقراہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2016ء) :ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ہر سال 15جولائی کو یوم جمہوریہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات کا واقعہ ترکی کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے،آج شام گرینڈ اسمبلی کا اجلاس ہوگا،جس مستقبل کا لائحہ عمل بنایا جائے گا،بغاوت کرنے والوں کو قوم نے بہترین جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا ہے۔

چھوٹے سے گروپ نے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔2839سے فوجی باغیوں کو گرفتار کیا گیا۔بغاوت کے دوران 1440افراد زخمی جبکہ 161افراد ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے بغاوت کچلنے کیلئے اپنی جانیں داؤ پر لگا دیں۔جانیں قربان کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ترک وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی جمہوریت سے محبت کو نہیں چھینا جا سکتا۔