قندیل بلوچ کی موت دم گھُٹنے سے ہوئی ۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جولائی 2016 15:51

قندیل بلوچ کی موت دم گھُٹنے سے ہوئی ۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2016ء) : اسکینڈلز کے ذریعے مشہور ہونے والی سوشل میڈیا کوئین قندیل بلوچ کو اس کے حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ جس کے بعد پولیس نے قندیل بلوچ کی لاش کو پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں قندیل بلوچ کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ قندیل بلوچ کے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق قندیل کی موت گلہ دبانے کے نتیجے میں دم گھُٹنے کے سبب ہوئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کو منہ اور ناک پر ہاتھ رکھ کر مارا گیا، قندیل کے گلے اور چہرے پر ناخن کے نشانات موجود تھے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق قندیل کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات موجود نہیں ہیں۔ قندیل کی موت 15 سے 36 گھنٹے کے درمیان ہوئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کے معدے کے نمونے فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دئے گئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی اور ملزم وسیم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :