ترک باغیوں نے جنگی بحری جہاز پر قبضہ کرلیا

بحری جہاز پر قبضہ گلکوک نیول بیس پر کیا گیا۔روسی میڈیا نے دعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 جولائی 2016 16:10

ترک باغیوں نے جنگی بحری جہاز پر قبضہ کرلیا

روس(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2016ء):ترک باغی اہلکاروں نے جنگی بحری جہاز پر قبضہ کرلیا،بحری جہاز پر قبضہ گلکوک نیول بیس پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کے بعد فرار باغیوں نے جنگی بحری جہاز پر قبضہ کرلیا ہے۔یہ جنگی بحری جہاز گلکوک نیول بیس پر کھڑا ہوا تھا کہ باغیوں نے قبضہ کرلیا۔باغیوں نے نیول سربراہ کو بھی یرغمال بنالیا۔