ملک بھر میں پولیس اسٹیشنز کی جامع اصلاحات کے پروگرام کے تحت ایف آئی آر اور دیگر معاملات کو آٹو میشن کیا جارہا ہے، حافظ احسان احمد کھوکھر ایڈووکیٹ

تھانوں کا بجٹ تھانے کی سطح پر منتقل اور ایس ایچ او کا گریڈ بڑھانے پر خصوصی غورکر کے جلد عملدآمد کروایا جائے گا ،سینئر لا ایڈوائز ر وفاق محتسب اعلی واورسیز کمشنر پاکستانیز

اتوار 17 جولائی 2016 17:40

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور وفاقی محتسب اعلی پاکستان سلمان فاروقی کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کے تما م پولیس اسٹیشنز کی جامع اصلاحات کے پروگرام کے تحت ایف آئی آر اور دیگر معاملات کو آٹو میشن کیا جارہا ہے تھانوں کا بجٹ تھانے کی سطح پر منتقل کرنے اور ایس ایچ او کا گریڈ بڑھانے پر خصوصی غورکر کے جلد عملدآمد کروایا جائے گا ان خیالات کا اظہار سینئر لا ایڈوائز ر وفاق محتسب اعلی پاکستان واورسیز کمشنر پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر ایڈووکیٹ نے احمد عبداللہ شان مجتبی ہاوس میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جرنلسٹ ایسوی ایشن کے ضلعی صدر چوہدری محمد الیاس گجر ،شیخ محمد بلال ،علی معظم رضوی ،عظیم احمد یزدانی ،جاوید معراج ،عثمان پرویز گوندل ،عظیم علی شیخ ،محمدیعقوب سندھو سمیت دیگر بھی موجود تھے حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا کہ آئندہ ہفتے فیڈریشن آف کامرس پاکستان کے صدر روف عالم کے ہمراہ ایم او یومفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے جس میں ملک بھر کے تمام چیمبر ز کے صدور شرکت کریں گے جس کے بعد ملک بھر کے تمام چیمبر آف کامرس کے اندر سہولیاتی اور اطلاعاتی آن لائن ڈسک قائم کرکے تاجروں کو وفاقی محکمہ جات کے متعلق تمام شکایات کا موقع پر فوری اذالہ کیاجائے گا کیونکہ تاجر ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب اعلی نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ملک کے اندر زندگی بچانے والی 450سے زائد ادویات کی بہتر کوالٹی بنانے اور قیمتوں میں کمی کروانے علاوہ ملک بھر کے تمام ہسپتالوں میں فراہمی یقینی بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ ملک بھر کے اندر جعلی ادویات کی روک تھا م کیلئے بھی جنرل محمود اختر اور سیکرٹری جاوید اختر کی سربراہی میں اہم ڈاکٹرز ،فارماسسٹ ، اور ٹیکنینکل ماہرین پر ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے جنہوں نے اپنی سفارشات کی حتمی شکل دینا شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے پوری دنیا میں 81لاکھ طارقین وطن کی سہولیات کیلئے پاسپورٹ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصا گلف اور سعودی عرب سمیت ،کویت ،قطر ،دبئی ،جہاں پاکستانیوں کی تعداد40لاکھ سے زیادہ ہے وہاں کی ایمبیسیوں کے عملہ کی تعداد بڑھانے کیلئے وزارت خارجہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ وہاں پر پاکستانیوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بروقت فراہم کرنے کیلئے فوری اقداماکریں ۔