الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ، اسحاق ڈار اور خورشید شاہ میں اہم ملاقات
دونوں رہنماؤں کا ممبران کی تقرری میرٹ، غیر جانبداری اور قوم کی امنگوں کے مطابق کرنے پر اتفاق
اتوار 17 جولائی 2016 23:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے اسلام اَباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
(جاری ہے)
ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر دوبارہ مشاورت کی گئی اور دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قائد حزب اختلاف اور حکومت جلد ہی الیکشن کمیشن کے ممبران کی فہرست کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہو جا ئیں گے اور تقرری کیلئے آئین میں دی گئی 45 دن کی مدت ختم ہونے سے پہلے، جو کہ 25جولائی ہے، ممبران کی تقرری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
اس سے پہلے 12 جولائی کو بھی دونوں رہنماوں میں اس سلسلے میں ملاقات ہو چکی ہے۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ ممبران کی تقرری مکمل میرٹ، غیر جانبداری اور قوم کی امنگوں کے مطابق کی جائے گی تاکہ ملک میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے عمل کو یقیی بنایا جائے۔ ملاقات میں طے پایا کہ ممبران کی تقرری کے سلسلے میں ۹۱ جولائی بروز منگل دوبارہ ملاقات کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.