عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ‘سینیٹر سراج الحق سے ملاقات ‘اپوزیشن کو استعفے دینے کی تجویز دیدی
یکم اگست سے تیس اکتوبر تک حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی ‘ طیب اردوان اور نواز شریف میں زمین آسمان کا فرق ہے‘پاکستان میں فوج آئی تو لوگ ٹینکوں کے آگے نہیں لیٹے گے بلکہ لوگ مٹھائی لے کر نکلیں گے‘ اپوزیشن کے اجلاس میں عمران خان اور بلاول بھٹو کو شریک کرکے گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکی میڈیا سے گفتگو
اتوار 17 جولائی 2016 23:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات ‘اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوشش تیزکر دیں جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سر برا ہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد ہو کر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یکم اگست سے تیس اکتوبر تک حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی ‘ طیب اردوان اور نواز شریف میں زمین آسمان کا فرق ہے‘پاکستان میں فوج آئی تو لوگ ٹینکوں کے آگے نہیں لیٹے گے بلکہ لوگ مٹھائی لے کر نکلیں گے‘ اپوزیشن کے اجلاس میں عمران خان اور بلاول بھٹو کو شریک کرکے گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
لاہور میں اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا یکم اگست سے تیس اکتوبر تک حکومت کے خلاف بھرپور تحریک کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ تحریک کے دوران اپوزیشن کو اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تجویز بھی دوں گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کی خواہش ہے کہ کوئی آئے اور انہیں گھر بھیج دے لیکن ہم کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرتے جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں سے ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے جمہوریت کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ اس ملک میں ٹرک نکلے تو چودھری نثار اور شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں عمران خان اور بلاول بھٹو کو شریک کرکے گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ شیخ رشید احمد نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق اور لیاقت بلوچ سے ملاقا ت جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کے حوالے سے بھی بات کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.