صدرتحریک انصاف آزادجموں کشمیرپنجاب آصف رفیق نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرلی

(ن) لیگ جعلی ووٹوں کی شناخت کیلئے پو لنگ اسٹیشنزکے باہر خودمشینیں لگائے گئی‘اکیس جولائی کولاہورکی کشمیری برادری کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں ہوگا ‘(ن) لیگ کی پر یس کا نفر نس

اتوار 17 جولائی 2016 23:53

صدرتحریک انصاف آزادجموں کشمیرپنجاب آصف رفیق نے مسلم لیگ ن میں شمولیت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) صدرتحریک انصاف آزادجموں کشمیرپنجاب آصف رفیق نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرلی جبکہ صدرمسلم لیگ ن لاہورپرویز ملک اورجنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہورخواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ (ن) لیگ جعلی ووٹوں کی شناخت کیلئے پو لنگ اسٹیشنزکے باہر خودمشینیں لگائے گئی۔اتوار کے روز لاہور نصیرآبادمیں صدرمسلم لیگ ن لاہورپرویز ملک نے پریس کانفرنس کی جس میں تحریک انصاف آزادجموں کشمیرپنجاب آصف رفیق نے سا تھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیاہے پرویز ملک نے کہا کہ ویلی کی نشست پر انتالیس میں سے بائیس سوووٹوں کی نشاندہی ہوئی ہے جعلی ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی کے امیدوارغلام محی الدین دیوان کیساتھ الیکشن لڑرہی ہے اورلوٹوں کی جماعت کولاہورکے عوام مستردکردیں گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخواجہ عمران نذیرنے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے آ ٓزادجموں کشمیرالیکشن کمیشن کواپنے ساتھ ملالیا ہے‘ اکیس جولائی کولاہورکی کشمیری برادری کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں ہوگا۔ صدرتحریک انصاف آزادجموں کشمیر پنجاب آصف رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف قبضہ کی سیاست کرتی ہے اورعوام نیان کی منفی سیاست کومستردکردیاہے۔ ایم پی اے چودھری یاسین سوہل،سواتی خان،سید توصیف شاہ،میاں عثمان ،راشد بھٹی ، عامرخان،فیاض اکبر سمیت دیگر لوگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :