پی ٹی اے نے موبائل فون پر قابل اعتراض ویب سائٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 13:16

پی ٹی اے نے موبائل فون پر قابل اعتراض ویب سائٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) :پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون پر قابل اعتراض ویب سائٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے پاکستان میں قریبا چار لاکھ سے زائد قابل اعتراض ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا عندیہ دیا تھا البتہ اب پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فونز پر بھی قابل اعتراض ویب سائٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کو اس حوالے سے کافی شکایات بھی موصول ہوئیں جن میں کہا گیا تھا کہ موبائل فون پر تھری جی اور فور جی کے استعمال کے ذریعے قابل اعتراض ویب سائٹس کو بآسانی کھولا جا سکتا ہے جس سے کم عمر بچے قابل اعتراض مواد تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق انٹر نیٹ کو چاہے کمپیوٹر پر کھولا جائے یا موبائل پر ، قابل اعتراض ویب سائٹس کو ہر جگہ سے ہی بلاک کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ٹیلی کام انڈسٹری نے صارفین کو قابل اعتراض مواد تک رسائی دینے کی خبر کی تردید کی ہے۔ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق ایک حد سے زیادہ مواد کو بلاک کرنے اور پابندیاں عائد کرنے سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :